Native World News

کراچی، فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان اور منی ٹرک جل گیا

کراچی، فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے بھاری مالیت کا سامان اور منی ٹرک جل گیا

فوری طور پر نقصان کی مالیت اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا

شہر قائد میں کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں قائم فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کا سامان اور فیکٹری میں موجود منی ٹرک بھی جل گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم  ایمبولینس اور ایک فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔

کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ فرنیچر بنانے والی فیکٹری میں لگی تھی جبکہ فائر فائٹرز نے مجموعی طور پر 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے ایک گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کر دیا۔

تاہم آتشزدگی کے باعث فرنیچر فیکٹری میں موجود بھاری مالیت کا سامان اور ایک منی ٹرک جل گیا۔

تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ فوری طور پر نقصان کی مالیت اور آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ۔

Source: https://www.express.pk/story/2818185/fire-breaks-out-at-furniture-factory-in-karachi-destroys-valuable-goods-and-mini-truck-2818185

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.