Native World News

حکومت کے معاشی استحکام کے دعوؤں کے برعکس غربت میں اضافہ، عوام نے دودھ اور گوشت کا استعمال کم کردیا

حکومت کے معاشی استحکام کے دعوؤں کے برعکس غربت میں اضافہ، عوام نے دودھ اور گوشت کا استعمال کم کردیا

اکنامک سروے کے مطابق عوام 6 سال پہلےکےمقابلے میں اب گندم، چاول،  دالیں،  دودھ اور گوشت کم مقدار میں استعمال کر رہے ہیں

پاکستان اکنامک سروے 26-2025 کے مطابق پاکستانی عوام 6 سال پہلے کے مقابلے میں اب گندم، چاول، دالیں، دودھ اور گوشت کم مقدار میں استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ تشویشناک صورتحال اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور سکڑتی ہوئی آمدنی نے غریب طبقے کو شدید دباؤ میں لا کھڑا کیا ہے۔

سال 19-2018 اور 25-2024 کے درمیان اہم غذائی اجناس کے ماہانہ فی کس استعمال کے جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ پروٹین کے بنیادی ذرائع یعنی بنیادی اناج، دالوں، دودھ اور گوشت کے استعمال میں کمی آئی ہےجب کہ اس کے برعکس ویجیٹیبل گھی کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ماہانہ فی کس گندم اور آٹے کا استعمال 7.0 کلو گرام سے کم ہوکر 6.59 کلو گرام رہ گیا، چاول کا استعمال 1.06 کلو گرام سے گر کر 0.86 کلو گرام جب کہ دالوں کا استعمال 0.35 کلو گرام سے کم ہوکر 0.26 کلو گرام پر آگیا۔

اسی طرح تازہ دودھ کا فی کس استعمال 6.85 کلو گرام سے گرکر 6.15 کلو گرام اور گوشت (بڑا، چھوٹا اور چکن) کا استعمال 0.61 کلو گرام سے کم ہوکر 0.50 کلو گرام رہ گیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817182/rising-inflation-and-falling-incomes-have-caused-pakistanis-to-reduce-their-consumption-of-wheat-milk-and-meat-2817182/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.