Native World News

انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر سابق انسپکٹر رانا اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر سابق انسپکٹر رانا اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سابق انسپکٹر رانا محمد اکرم پر گھر میں غیر قانونی چھاپے اور 55 لاکھ روپے مالیت کا سامان لے جانے کا الزام ہے

لاہور کی سیشن کورٹ نے انمول عرف پنکی کے مبینہ شوہر سابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ رانا محمد اکرم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے یاسمین تبسم المعروف نگار چوہدری کی درخواست پر دفعہ 22A، 22B کے تحت ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سابق انسپکٹر رانا محمد اکرم پر گھر میں غیر قانونی چھاپے اور 55 لاکھ روپے مالیت کا سامان لے جانے کا الزام ہے۔ سی سی پی او آفس کی انکوائری رپورٹ میں رانا محمد اکرم کو بدانتظامی اور غلط رویے کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کی 5 اگست 2024 کی رپورٹ میں چھاپے سے متعلق سنگین بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی بعد ازاں انکوائری میں الزامات ثابت نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا گیا تھا۔

نگار چوہدری نے دوسری انکوائری رپورٹ کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی۔ اے آئی جی انسپیکشن اور اے آئی جی کمپلینٹس نے 21 جولائی 2025 کو ڈی نوو انکوائری کا حکم دیا تھا۔

آئی جی پنجاب کے ذریعے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ رانا محمد اکرم 14 فروری 2025 کو ریٹائر ہو چکے ہیں جس پر عدالت نے قرار دیا کہ ریٹائرمنٹ کے باوجود الزامات کی قانونی حیثیت ختم نہیں ہوتی ہے۔

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کو تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات کے مزید 3 مقدمات سامنے آگئے

لاہور میں پنکی نیٹ ورک کے گرد گھیرا تنگ، دو غیر ملکی منشیات ڈیلر گرفتار

عدالت نے آبزرویشن دی کہ پولیس حکام ملزم افسر کے قصوروار یا بے قصور ہونے کا تعین کرنے میں ناکام رہے۔

درخواست میں گھر میں زبردستی داخل ہونے، غیر قانونی حراست اور دیگر قابل دست اندازی پولیس جرائم کے الزامات شامل تھے۔

عدالت نے قرار دیا کہ شکایت میں قابل دست اندازی پولیس جرائم کے واضح عناصر موجود ہیں۔ عدالت کے مطابق الزامات کی حقیقت کا تعین ایف آئی آر کے بعد تفتیش کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 154 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو نگار چوہدری کی شکایت پر فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ 20 مئی 2026 کے عدالتی حکم میں رانا محمد اکرم کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا واضح حکم دیا گیا تھا۔ عدالتی حکم کے مطابق شکایت کو قانون کے مطابق رجسٹر کر کے تفتیش آگے بڑھائی جائے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814236/court-orders-registration-of-case-against-former-inspector-rana-akram-alleged-husband-of-anmol-alias-pinky-2814236/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.