Native World News

سرگودھا: دوسری شادی کیلئے بیوی کو قتل کرکے اگلے دن ہی نکاح کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

سرگودھا: دوسری شادی کیلئے بیوی کو قتل کرکے اگلے دن ہی نکاح کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

ملزم نے اپنے بھائی کی مدد سے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر اسے نہر میں پھینکا تھا

پنجاب کے ضلع سرگودھا کی پولیس نے نہر سے ملنے والی نامعلوم خاتون کے اندھے قتل کا سراغ لگا لایا۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی پولیس ترجمان نے کہا کہ  سرگودھا پولیس کو 4 روز قبل بھلوال کے قریب  نہر سے ایک خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جس کی شناخت کے لیےمقتولہ کے فنگر پرنٹس لےکر نادرا کے تیار کیے گئے فیملی ٹری کی مدد لی گئی۔

مقتولہ کی شناخت ہوتے ہی اس کے شوہر کو شک کی بنیاد پرحراست میں لیا گیا، دوران تفتیش مقتولہ کے شوہر نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے بھائی کی مدد سے تیز دھار آلے سے بیوی کا گلا کاٹ کر اسے نہر میں پھینکا تھا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ دوسری شادی کے لیے اپنی پہلی بیوی کا قتل کیا جب کہ  قتل کے اگلے ہی دن دوسرا نکاح بھی کرلیا تھا۔

پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817326/sargodha-brutal-accused-arrested-for-killing-wife-for-second-marriage-and-getting-married-the-next-day-2817326

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.