Native World News

خیبر پختونخوا کے لیے اگلے مالی سال 2122 ارب روپے حجم کا بجٹ سامنے آگیا

خیبر پختونخوا کے لیے اگلے مالی سال 2122 ارب روپے حجم کا بجٹ سامنے آگیا

بجٹ دستاویزات کے مطابق 57 ارب روپے قرضہ جات کی مد میں واپس کیے جائیں گے

خیبر پختونخوا کے لیے اگلے مالی سال2026-27 کا 2122 ارب روپے حجم کا بجٹ سامنے آگیا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق صوبے کو وفاقی محصولات سے 1584٫939 ارب روپے جبکہ صوبائی محصولات سے 182,410 ارب روپے حاصل ہوں گے۔

ضم شدہ اضلاع کی مد میں 199,084 ارب اور بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے محصولات 150٫020 ارب کے ہوں گے۔

مرکزی حکومت کی امداد سے چلنے والے ترقیاتی و غیر ترقیاتی مصوبوں کے لیے 5 ہزار188 ارب موصول ہوں گے۔

صوبائی بجٹ میں تنخواوں کا کل تخمینہ 753 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ صوبائی تنخواہوں پر 334 ارب، تحصیل تنخواہوں پر 305 ارب، پنشن 207 ارب اور دیگر پر 457 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

خیبرپختونخوا کابینہ  نے مالی سال 2026/27 کے بجٹ کی منظوری دے دی

خیبرپختونخوا کا 50 ارب روپے سے زائد خسارے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

خیبر پختونخوا حکومت نے لیز پر دی گئی متروکہ وقف املاک پر ٹیکس عائد کر دیا

بجٹ دستاویزات کے مطابق 57 ارب روپے قرضہ جات کی مد میں واپس کیے جائیں گے، ضم اضلاع میں 180ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ صوبے کے مجموعی طور پر اخراجات جاریہ کا تخمینہ 1645ارب روپے لگایا گیا ہے۔

ترقیاتی اخراجات کے لیے مجموعی طور پر 524 ارب روپے مختص کیے گئے، صوبائی بجٹ میں مجموعی خسارہ 48 ارب روپے درپیش ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاق سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی مد میں 149 ارب روپے اور وفاق سے تیل و گیس سرچارج کی مد میں 53 ارب روپے سے زائد ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ونڈفال لیوی آن ائل کی مد میں 24 ارب سے زائد ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق سے ملنے والی محصولات کا تخمینہ 38 ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ صوبے کی اپنی آمدن 182 ارب روپے سے زائد متوقع ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818281/khyber-pakhtunkhwa-unveils-rs2122-trillion-budget-for-the-next-fiscal-year-2818281

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.