سابق دونوں شوہر اور بھائیوں کے نام بمعہ تفصیلات متعلقہ ادارے کو ارسال، پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کی سفارش
کراچی: ساؤتھ پولیس نے انمول عرف پنکی کیس میں 4 افراد کے نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کا خط متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا.
ایکسپریس نیوز کو تفتیشی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق انمول پنکی کیس میں شامل چار افراد کے نام پی ایل آئی ایل میں شامل کرنے کیلیے خط متعلقہ حکام کو ارسال کیا گیا جس میں چاروں کے نام، شناختی تفصیلات موجود ہین۔
خط میں انمول عرف پنکی کے دونوں سابق شوہر ناصر علی اور پولیس افسر اکرم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی سفارش کی گئی اور کہا گیا ہے کہ کیس میں تفتیش کیلیے دونوں مطلوب ہیں۔
پنکی کے ساتھ عالمی گینگ کے لوگ بھی شامل ہیں، 300 روز کے خریدار تھے، کراچی پولیس چیف
پنکی اسلام آباد، پنجاب میں بھی آپریٹ کر رہی تھی، گاہکوں کے نام سامنے آگئے ہیں، صوبائی وزیر
پنکی کو کہاں سے گرفتار کیا؟ لاپتا ہونے کی درخواست کہاں دی گئی؟ وکیل نے بتا دیا
اس کے علاوہ لسٹ میں پنکی کے 2 بھائیوں ناصر اور شوکت بخش کے نام بھی شامل ہیں۔
تفتیشی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری اور انکشافات کے بعد چاروں افراد کے بیرون ملک فرار کا خطرہ ہے۔
اس سے قبل کراچی پولیس چیف نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ چار افراد کے نام فوری طور پر پی این آئی ایل لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پنکی نے دوران تفتیش کئی لوگوں کے نام لیے تاہم تصدیق کے بعد اُن سے تفتیش کی جائے گی۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.