Native World News

کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب، درجہ حرارت 40 ڈگری  چھونے کا امکان

کراچی میں موسم شدید گرم اور مرطوب، درجہ حرارت 40 ڈگری  چھونے کا امکان

فضا میں نمی کی وجہ سے درجہ حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس ہو رہا ہے، ماہرین

شہر قائد میں آج بھی موسم شدید گرم اور مرطوب ہے جبکہ درجہ حرارت بھی 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں مختلف سمتوں سے 20 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث درجہ حرارت معمول سے 7 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816797/weather-in-karachi-is-extremely-hot-and-humid-temperature-likely-to-touch-40-degrees-2816797

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.