Native World News

ملیر سکھن میں مبینہ طور پر زہریلی چیز پینے سے ایک شخص ہلاک

ملیر سکھن میں مبینہ طور پر زہریلی چیز پینے سے ایک شخص ہلاک

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ خضر حیات ولد خادم حسین کے نام سے ہوئی

سکھن کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 5 کے قریب مبینہ طور پر زہریلی چیز پینے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحقہوگیا۔

چھیپا حکام کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ خضر حیات ولد خادم حسین کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب سکھن پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818624/man-died-2818624

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.