Native World News

دنیا کا سب سے بڑا آر سی اے 380 طیارہ

دنیا کا سب سے بڑا آر سی اے 380 طیارہ

پروں کے نیچے لگی چار طاقتور موٹرز اس دیو ہیکل جہاز کو (جو تقریباً 800 پاؤنڈ وزنی ہے) زمین سے اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں

آر سی طیاروں کے شوقین اور مشہور یوٹیوبر ریمی آر سی نے حال ہی میں اپنی اب تک کی سب سے حیران کن تخلیق یعنی 8/1 اسکیل آر سی ماڈل ایئر بس اے 380 طیارہ پیش کر دیا۔

یہ عظیم الجثہ طیارے کا ڈھانچہ ایک بڑے فوم بلاک کو تراش کر بنایا گیا، جسے بعد میں فائبر گلاس اور کاربن ویو سے مضبوط کیا گیا۔ پروں کے نیچے لگی چار طاقتور 250 ملی میٹر موٹرز اس دیو ہیکل جہاز کو (جو تقریباً 800 پاؤنڈ وزنی ہے) زمین سے اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے آر سی اے 380 کی تیاری پر مبنی ویڈیوز کی سیریز میں ریمی آر سی نے بتایا کہ جہاز کا مسلسل بڑھتا ہوا وزن سب سے بڑا چیلنج تھا۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے انہوں نے انتہائی ہلکے مگر مضبوط میٹیریلز استعمال کیے، جیسے ہنی کومب کور والا کاربن فائبر، لیکن پھر بھی کامیابی حاصل کرنے کے لیے بے شمار آزمائشیں کرنا پڑیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ریمی آر سی کا یہ شاہکار اتنا لمبا اور چوڑا ہے کہ ایک انسان آرام سے اس کے اندر سیدھا لیٹ سکتا ہے۔ اس کا سائز بعض چھوٹے کیسنا لائٹ ایئر کرافٹ جتنا ہے۔

اگرچہ اس دیوہیکل آر سی جہاز کی رفتار ابھی ظاہر نہیں کی گئی، لیکن صرف یہ حقیقت ہی حیران کن ہے کہ یہ ماڈل ایک اصلی جیٹ کی طرح مکمل سروو پاورڈ لینڈنگ گیئر کے ساتھ رن وے سے ٹیک آف اور لینڈنگ کر سکتا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813981/the-worlds-largest-radio-controlled-airbus-a380-2813981

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.