Native World News

امریکا ایران معاہدے کیلیے پاکستان کی مسلسل ثالثی کے کردار کو سراہتے ہیں؛ سعودی عرب

امریکا ایران معاہدے کیلیے پاکستان کی مسلسل ثالثی کے کردار کو سراہتے ہیں؛ سعودی عرب

ایران پاکستان کی کاوشوں اور صدر ٹرمپ کی مہلت سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے جلد کوئی معاہدہ کرلے، فیصل بن فرحان

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے ثالثی کے کردار کو پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے تازہ بیان میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی امریکا ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوشوں کو سراہا ہے۔

انھوں نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی فریقین جلد کسی تصفیے پر متفق ہوجائیں گے جس سے خطے میں امن قائم ہوگا اور معاشی دباؤ میں کمی واقع ہوگی۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے خلیجی ممالک کی درخواست پر عین وقت پر ایران پر حملے روک کر مذاکرات کا جو موقع دیا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے۔

انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی کاوشوں اور صدر ٹرمپ کی دی گئی مہلت سے فائدہ اُٹھائیں اور جلد جنگ بندی معاہدہ کرلے جو خطے میں امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813978/ksa-fm-faisal-bin-farhan-praise-pakistan-mediator-us-iran-ceasefire-talk-2813978/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.