Native World News

وفاقی شرعی عدالت کا خودکشی قانون سے متعلق بڑا فیصلہ جاری

وفاقی شرعی عدالت کا خودکشی قانون سے متعلق بڑا فیصلہ جاری

خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے سے متعلق قانون سازی شرعی تقاضوں کے مطابق نہیں،عالت نے ایکٹ کالعدم قرار دیدیا

وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی قانون سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی شرعی عدالت نے خودکشی کی کوشش سے متعلق قانون پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 2022 کے ایکٹ کو غیر اسلامی قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے اس حوالے سے دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے سے متعلق قانون سازی شرعی تقاضوں کے مطابق نہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ 2022 کی قانون سازی کے تحت ضابطہ فوجداری سے جو سیکشن حذف کیا گیا تھا، اسے بحال کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے کی شق دوبارہ قانونی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔

فیڈرل شرعی عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ متعلقہ ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان، جسٹس محمد انور اقبال اور جسٹس امیر خان پر مشتمل بینچ نے کی جبکہ درخواستوں کی پیروی ایڈووکیٹ حماد حسن ڈار اور ایڈوکیٹ اعظم ملک نے کی۔

واضح رہے کہ 2022 کی قانون سازی میں خودکشی کی کوشش کو جرم قرار دینے کی شق ڈیلیٹ کر دی گئی تھی۔Bottom of Form

Source: https://www.express.pk/story/2813572/federal-sharia-court-issues-major-decision-on-suicide-law-2813572

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.