سری لنکن وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا نے مداخلت کرکے معاملے کو مزید بڑھنے سے بچایا
سری لنکا اے کے خلاف میچ میں شکست پر بھارت کے ویبھاؤ سوریا ونشی آپے سے باہر ہوکر سری لنکن کھلاڑی سے ہاتھا پائی کرنے لگے۔
دمبولا میں جاری ون ڈے سہ فریقی سیریز کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا اے نے سپر اوور میں بھارت اے کو شکست دی۔
میچ کے آخری لمحات ڈرامائی رہے۔ خراب روشنی کے باوجود سپر اوور کرایا گیا جبکہ ایک متنازع نو بال فیصلے کے باعث بھارتی کھلاڑیوں کو دوبارہ میدان میں واپس آنا پڑا۔
A clipped video of Vaibhav Suryavanshi is going viral. full video tells different story.Both Indian players were walking calmly before they were provoked or abused from behind.Vaibhav reacted afterwards, but that part was clipped & made viral.pic.twitter.com/G9l0mwvMLc
اس کے علاوہ بھارت اے کو پچ کے خطرناک حصے پر دو مرتبہ دوڑنے کے باعث 10 پینلٹی رنز بھی دیے گئے، جس کا فائدہ سری لنکا اے کو ملا۔
تاہم میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
بھارتی نوجوان بیٹر ویبھاؤ سوریا ونشی اور سری لنکن کھلاڑی وشن ہالامبیج میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور سوریا ونشی نے سری لنکن کرکٹر پر ہاتھ بھی اٹھایا جس سے ماحول گرم ہوگیا تاہم وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا نے مداخلت کرکے معاملے کو مزید بڑھنے سے بچایا۔
Vaibhav got into a heated argument with Sri Lankan players after the super overpic.twitter.com/wnGyEF6Nvw
واضح رہے کہ فتح کے بعد سری لنکا اے پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.