Native World News

چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

محفوظ خوراک ہر شہری کا حق، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر نواحی علاقے جاگوکی پل پر کارروائی کی گئی جہاں 2 پین، 104خالی ٹین، 5 ڈرم، پمپ، جنریٹر اور 2 بیلچے ضبط کرلیے گئے اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان چربی اور آلائشوں سے آئل نکالنے کی تیاری کر رہے تھے۔چربی سے بنے آئل کا بائیو ڈیزل کمپنی کو سپلائی کا لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ کسی بھی سوپ فیکٹری کیساتھ معاہدہ بھی موجود نہ تھا۔

مزید برآں انتہائی لازم ٹریسیبیلٹی ریکارڈ اور ضروری دستاویزات بھی موجود نہ تھے۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ فوڈ فراڈ کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محفوظ خوراک ہر شہری کا حق، تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817483/making-oil-from-fats-from-animals-2817483/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.