Native World News

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

سالانہ مقابلے میں مختلف افواج کی کل 16 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کی نمائندگی کرنے والی پاکستانی فوج کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ باوقار انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پی ایم اے ٹیم نے مقابلے میں کلین سوئپ کرتے ہوئے تمام بڑے اعزازات حاصل کیے جن میں مجموعی ٹیم ٹرافی، بہترین پیس اسٹیکر اور بہترین ڈرائیور کے ایوارڈز شامل ہیں۔

9 رکنی پاکستانی دستہ، میجر حیدر گلزار (ایڈجوٹینٹ، پی ایم اے) کی قیادت میں 5 جون 2026 کو برطانیہ پہنچا۔

سالانہ مقابلے میں مختلف افواج کی کل 16 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاک فوج کی ٹیم کی جیت پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ تربیت، عمدگی اور لگن کے اعلیٰ ترین معیار کی عکاس ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817209/pakistan-military-academy-team-wins-first-position-in-international-peacekeeping-competition-2817209

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.