Native World News

قومی مینز اور ویمنز کرکٹرز کی قوم کو عید کی مبارکباد

قومی مینز اور ویمنز کرکٹرز کی قوم کو عید کی مبارکباد

عید پر خوشیاں بانٹیں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے، کرکٹرز

ملک کے نامور کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

مینز کرکٹ ٹیم کے بابر اعظم، شاہین آفریدی، شاداب خان، حارث رؤف سمیت دیگر قومی کھلاڑیوں نے قوم کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوب مزے کریں، ڈھیر سارا کھانا کھائیں، صفائی کا اور اپنے ارد گرد لوگوں کا بہت خیال رکھیں۔

Special Eid wishes from the Pakistan men's cricket team! ✨#EidulAdhaMubarak🐐🌙pic.twitter.com/32dNOzTJil

ویمنز کرکٹرز کا کہنا تھا عید پر خوشیاں بانٹیں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اللہ تعالیٰ آپ سب کی قربانیوں کو قبول فرمائے۔

Pakistan women cricketers wish everyone a joyful Eid! 💚🇵🇰#EidulAdhaMubarak🐐🌙pic.twitter.com/TYaxTdEWem

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی عید الاضحیٰ اپنے اپنے گھروں میں منارہے ہیں۔

تمام کھلاڑی کل دوبارہ راولپنڈی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814871/eid-greetings-from-national-mens-and-womens-cricketers-to-the-nation-2814871

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.