Native World News

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں لیزر ٹیکنالوجی سے لیس 2 ڈسٹرائر تعینات کردیے

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں لیزر ٹیکنالوجی سے لیس 2 ڈسٹرائر تعینات کردیے

جہازوں کو خلیج فارس اور بحیرہ عرب کے قریب تعینات کیا گیا ہے

امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی مزید مضبوط کرتے ہوئے لیزر ٹیکنالوجی سے لیس دو جدید بحری ڈسٹرائر تعینات کر دیے ہیں۔

عالمی میڈیا رپوڑرس میں امریکی محکمہ دفاع کے حوالے سے بتایا ان جنگی جہازوں کا مقصد خطے میں بڑھتی کشیدگی، ڈرون حملوں اور میزائل خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔

یہ ڈسٹرائر جدید لیزر سسٹم سے لیس ہیں، جو ڈرونز، چھوٹے بحری اہداف اور بعض میزائل خطرات کو انتہائی کم لاگت اور تیز رفتاری سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی روایتی میزائل دفاعی نظام کے مقابلے میں زیادہ مؤثر اور کم خرچ سمجھی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان جہازوں کو خلیج فارس اور بحیرہ عرب کے قریب تعینات کیا گیا ہے، جہاں حالیہ مہینوں میں ایران، حوثی حملوں اور بحری سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی حکام نے کہا ہے کہ ان تعیناتیوں کا مقصد خطے میں اتحادی ممالک کے دفاع کو مضبوط بنانا اور عالمی بحری راستوں، خصوصاً آبنائے ہرمز، کو محفوظ رکھنا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814016/us-deploys-two-laser-armed-destroyers-to-middle-east-portal-2814016

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.