Native World News

ایران پر اسرائیلی فضائیہ کے جوابی حملے، تہران سمیت کئی شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں

ایران پر اسرائیلی فضائیہ کے جوابی حملے، تہران سمیت کئی شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں

اسرائیلی فضائی حملے امریکہ کی جانب سے تحمل کی اپیلوں کے باوجود کیے گئے

گزشتہ روز ایرانی حملوں کے جواب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد تہران، تبریز اور اصفہان میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

غیر ملکی اور مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں ایک کے بعد ایک دھماکے سنے گئے جس کے بعد شہری علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے لگے۔

یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب ایران نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل کی طرف بیلسٹک میزائل داغے تھے جنہیں تہران نے لبنان پر اسرائیلی کارروائیوں اور مبینہ جنگ بندی خلاف ورزیوں کا ردعمل قرار دیا۔

ایران کے خلاف کسی بھی فوجی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دو ٹوک جواب

ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے امریکہ کی جانب سے تحمل کی اپیلوں کے باوجود کیے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطے میں صورتحال کو قابو میں رکھنے پر زور دیا تھا تاہم تازہ پیش رفت نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816477/israeli-air-force-retaliates-against-iran-loud-explosions-heard-in-several-cities-including-tehran-2816477

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.