مقتولہ کے شوہر سلمان نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کی، پولیس
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ایک اور مصباح شوہر کے ہاتھوں قتل کردی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ کرسچن قبرستان کے قریب سرجانی ٹاؤن سیکٹر 51 میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 22 سالہ مصباح موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔
کراچی: گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی شوہر کے بہیمانہ تشدد سے جاں بحق
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے میں مقتولہ کا شوہر سلمان ملوث ہے جس نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کی، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سرجانی ٹاؤن میں ہی شوہر کے بہیمانہ تشدد سے 18 سالہ مصباح دم توڑ گئی تھی، واقعے کا مقدمہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے والدہ کی مدعیت میں قتل کی دفعہ کے تحت درج کیا تھا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.