Native World News

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں فتح حاصل کرلی

بنگلادیش نے 21 سال بعد آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں فتح حاصل کرلی

بارش کے باعث بنگلادیشی ٹیم کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دیا گیا

فاسٹ بولر ناہید رانا نے آسٹریلوی ٹیم کو بھی نشانہ بنا لیا، تباہ کن بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے بارش سے متاثرہ  پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو ڈی ایس ایل میتھڈ پر 86 رنز سے شکست دے دی۔

میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 284 رنز بنائے، مصدق حسین 86 رنز پر ناقابل شکست رہے، نجم الحسن شانتو نے 67  اور تنزید حسین نے 54 رنز بنائے، نیتھن ایلس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اننگز بریک کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل کا دوبارہ آغاز تاخیر کا شکار ہوا، آغاز کے بعد جب آسٹریلیا کا اسکور 42.2 اوورز میں 9 وکٹ پر 191 تک پہنچا تو خراب موسم کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہیں کیا جاسکا۔

اس وقت ڈی آر ایس پر آسٹریلیا 86 رنز دور تھا، اسی وجہ سے اسے ناکام قرار دیا گیا، کیمرون گرین 52 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، ناہید رانا نے 4 شکار کیے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش نے  آسٹریلیا کے خلاف 21 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل بنگلا دیش نے آخری بار 18 جون 2005 کو کارڈف میں آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں شکست دی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2816793/bangladesh-win-against-australia-after-21-years-2816793

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.