Native World News

نوح لائلز نے 150 میٹر ریس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

نوح لائلز نے 150 میٹر ریس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

یہ مقابلہ اس لیے بھی خاص تھا کیونکہ 150 میٹر کی ریس عام طور پر کم ہی منعقد کی جاتی ہے

امریکی سپرنٹر اور اولمپک 100 میٹر چیمپئن نوح لائلز نے 150 میٹر ریس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

جمہوریہ چیک کے شہر اوسٹراوا میں ہونے والی گولڈن اسپائیک میٹنگ میں نوح لائلز نے 150 میٹر کی غیر معمولی ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

28 سالہ لائلز نے یہ فاصلہ صرف 14.67 سیکنڈز میں طے کیا جو اس سے قبل جمیکا کے کشین تھامپسن کے 14.92 سیکنڈز کے ریکارڈ سے بھی کم وقت ہے۔

یہ مقابلہ اس لیے بھی خاص تھا کیونکہ 150 میٹر کی ریس عام طور پر کم ہی منعقد کی جاتی ہے۔

ریس کے بعد نوح لائلز نے کہا کہ اس قسم کی ریس میں آغاز کے انداز سے مطابقت پیدا کرنا مشکل ہوتا ہے تاہم مجموعی طور پر ان کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔

جنوبی افریقہ کے سینسیفو ڈامبائل نے 14.78 سیکنڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آسٹریلیا کے نوجوان ایتھلیٹ گوٹ گوٹ 14.96 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

100 اور 200 میٹر کے متعدد عالمی مقابلوں میں چیمپئن رہنے والے نوح لائلز ایک بار پھر اپنی رفتار اور مہارت سے عالمی ایتھلیٹکس میں اپنی برتری ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817903/american-lyles-sets-world-best-in-rare-150-metres-2817903

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.