Native World News

ویمن کرکٹ آل راؤنڈر سائرہ جبیں نے فیوچر اسٹار کا ایوارڈ  جیت لیا

ویمن کرکٹ آل راؤنڈر سائرہ جبیں نے فیوچر اسٹار کا ایوارڈ  جیت لیا

25 سالہ سائرہ جبیں کا تعلق چترال کے معروف کیلاش قبیلے سے ہے

زمبابوے کے خلاف ناقابل شکست پہلی نصف سنچری جڑنے والی آل راؤنڈر سائرہ جبیں نے فیوچر اسٹار کا ایوارڈ  حاصل کرلیا۔

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ سائرہ جبیں کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب میں کپتان فاطمہ ثنا نے سائرہ جبیں کو خصوصی ایوارڈ دیا۔

اس موقع پر ٹیم مینٹور و ہیڈ کوچ  وہاب ریاض، ٹیم منیجر عائشہ اشعر اور قومی ویمن کرکٹرز بھی موجود تھیں، زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والی سائرہ جبیں  نے تیسرے میچ میں 32 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 50 رنز اسکور کیے تھے۔

معروف کیلاش قبیلے سے تعلق رکھنے والی سائرہ جبیں لاہور کے کینرڈ کالج میں زیر تعلیم ہیں، سائرہ جبیں ڈومیسٹک ویمن کرکٹ میں اسٹرائیکرز کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہیں، سائرہ جبین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والی پاکستان کی 59 ویں کھلاڑی ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813345/all-rounder-sarah-jabeen-wins-future-star-award-2813345

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.