Native World News

وادی کمراٹ میں موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند

وادی کمراٹ میں موسلادھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ سے مرکزی شاہراہ بند

شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور سیاح پھنس گئے

دیر بالا کے سیاحتی مقام وادی کمراٹ میں شدید بارش سے ندی نالیوں میں طفیانی آگئی جبکہ دریائے کوہستان میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

وادی کمراٹ روڈ پر جگہ جگہ لینڈ سلائیڈنگ سے کمراٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا، جس کے سبب گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور سیاح پھنس گئے۔

شہریوں نے اپنے مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں اور سڑک بحال کرنے مصروف ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813759/heavy-rainfall-in-kumrat-valley-triggers-landslides-main-highway-blocked-2813759

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.