Native World News

مظفرگڑھ؛ سموسے کے پیسے نہ دینے پر دکاندار کا بچے پر تشدد، کپڑے بھی اتار دیے

مظفرگڑھ؛ سموسے کے پیسے نہ دینے پر دکاندار کا بچے پر تشدد، کپڑے بھی اتار دیے

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے، ترجمان پولیس

ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں سموسہ کے پیسے نہ دینے پر دکاندار نے 10 سالہ بچے پر تشدد کرکے کپڑے اتار کر بھگا دیا۔

پولیس کے مطابق 10 سالہ آصف تنویر کی دکان پر گیا اور 50 روپے کے سموسے کھائے، جیب میں پیسے نہ ہونے پر دکاندار نے کپڑے اتارتے ہوئے تشدد کیا اور برہنہ کر کے بھگا دیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ غیر انسانی سلوک کرنے پر ملزم کو عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2813033/muzaffargarh-shopkeeper-tortures-child-removes-clothes-for-not-paying-for-samosa-2813033/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.