Native World News

ٹرمپ کی ایران کو دوبارہ حملے شروع کرنےکی دھمکی

ٹرمپ کی ایران کو دوبارہ حملے شروع کرنےکی دھمکی

امریکا اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ میں پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات جاری ہیں

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو حملے دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی دے دی ہے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزرلینڈ میں ایرانی وفد سے براہ راست مذاکرات کر رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل میں جاری بیان میں کہا کہ ‘ایران فوی طور پر لبنان میں اپنے بھاری معاوضوں والی پراکسیز کو کشیدگی پھیلانے سے روکے’۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ ایسا نہیں کریں تو ہم ایران کو دوبارہ ایسے نشانہ بنائیں گے جیسے ہم نے گزشتہ ہفتے کیا تھا بلکہ اس سے زیادہ شدت سے کریں گے۔

سوئٹزرلینڈ؛ پاکستان کی میزبانی میں امریکا-ایران مذاکرات شروع

خیال رہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد سوئٹزرلینڈ میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر حکام پر مشتمل وفد سے براہ راست مذاکرات کر رہا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818611/trum-threaten-iran-hit-hard-again-2818611

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.