Native World News

پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی

پاکستان کے پانچ کھلاڑیوں کی ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی

چیمپئن شپ میں پاکستان کے پانچ میڈلز یقینی ہوگئے

ماہ نور علی سمیت پاکستان کے پانچ کھلاڑی 33ویں ایشین جونیئرانفرادی اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، چیمپئن شپ میں پاکستان کے پانچ میڈلز یقینی ہوگئے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کےشہر پانزیہوامیں جاری چیمپئن شپ کے بوائز انڈر17 ایونٹ میں نعمان خان نے ملائشیا کے محمد رازق پترا محمد فخر الزاری کو 40 منٹ کے تگ و دو کے بعد 0-3 سے قابو کرلیا۔

اسی ایونٹ کے ایک اور کوارٹر فائنل میں محمدعمیرعارف نے ہانگ کانگ کےٹز لانگ لیون کو 0-3 سے زیر کر لیا۔ یہ مقابلہ محض 20 منٹ جاری رہا۔

بوائز انڈر15 میں ٹاپ سیڈ احمد ریان خلیل نے ہانگ کانگ ہی کے ایتھن ہاؤ وین بائی کو 28 منٹ کے مقابلے میں کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے شکست دے دی۔ اسی ایونٹ میں محمد سہیل عدنان نے بھارت کے شری شمیت لیئر کو 49 منٹ کی جدوجہد کے بعد ایک گیم کی قربانی دیتے ہوئے 1-3 سے ہرا کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔

تاہم، بوائز انڈر 19 ایونٹ کے سیکنڈ سیڈ عبداللہ نواز کوارٹر فائنل میں کوریا کے جونگ ہائی لی سے مات کھا گیے۔ فاتح کھلاڑی نے 44 منٹ کے مقابلے میں0-3 سے کامیابی پائی۔

بوائز انڈر 13 میں محمد مصطفی خان بھارت کے ابھے اودھے بجاج سے سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے ہار گئے۔

گرلز انڈر15 ایونٹ میں سیڈ 4 ماہ نور علی نے ہانگ کانگ کی ہاؤ ک جیو کو 27 منٹ کے مقابلے کے بعد0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔

یاد رہے کہ ماہ نور علی نے گزشتہ سال ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں گرلز انڈر 13 کا فائنل کھیل کرسلور میڈل جیتا تھا۔ وہ پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بنی تھیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2814281/pakistani-player-in-finals-2814281

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.