Native World News

موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد

موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد

اقدام موٹر وے پر سفر کرنے والوں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، حکام

موٹر وے پولیس نے عید قربان کے موقع پر موٹر ویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

حکام کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عیدالاضحیٰ کے پیش نظر موٹرویز پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اوورلوڈ، ان فٹ اور غیر محفوظ طریقے سے لوڈ کی گئی گاڑیاں حادثات اور ٹریفک جام کا سبب بنتی ہیں، اس لیے ایسی گاڑیوں کو  دیگر متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ ماضی میں جانوروں سے لدی ہوئی گاڑیاں متعدد خطرناک حادثات کا شکار ہو چکی ہیں جن میں شدید مالی اور جانی نقصان ہوا۔

اس ضمن میں پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو موٹروے انٹری پوائنٹس اور مویشی منڈیوں کے قریب چیک پوسٹس قائم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے ثاقب وحید پولیس کا کہنا تھا کہ یہ اقدام موٹر وے پر سفر کرنے والوں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813422/animalas-vehicles-ban-on-motorways-2813422

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.