Native World News

آئی بی کے ڈی جی کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع، نوٹی فکیشن جاری

آئی بی کے ڈی جی کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع، نوٹی فکیشن جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دے دی، اطلاق 14 جولائی سے ہوگا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو فواد اسد اللہ خان کی مدت ملازمت میں 4 سال کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو کی مدت ملازمت میں مزید چار سال توسیع کا نوٹی فکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے فواد اسد اللہ خان کے کنٹریکٹ میں مزید چار سال توسیع کی منظوری دی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فواد اسد اللہ خان کو 14جولائی 2026 سے اگلے 4 سال کیلئے بطور ڈی جی آئی بی توسیع دی گئی ہے۔

فواد اسد اللہ خان آئی بی کے تجربہ کار افسر ہیں جبکہ وزیراعظم نے ان کی کارکردگی اور خدمات کوسراہا ہے۔

فواد اسد اللہ خان 21 اپریل 2022 سے ڈی جی انٹیلی جنس بیورو کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں وہ آئی بی کے پہلے افسر ہیں جنہیں گریڈ 22 میں ترقی دے کر ڈی جی آئی بی مقرر کیا گیا۔

فواد اسد اللہ خان کو تمغہ شجاعت، ستارہ شجاعت اور ہلال امتیاز سے نوازا جا چکا ہے جبکہ انہیں تین دہائیوں سے زائد انٹیلی جنس کا تجربہ حاصل ہے۔

انٹیلی جنس بیورو نے فواد اسد اللہ کی قیادت میں قومی سلامتی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کار کردگی دکھائی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814301/ib-additional-director-job-tenure-extended-four-years-2814301

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.