Native World News

بجٹ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس ریلیف دیے جانے کا امکان

بجٹ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ٹیکس ریلیف دیے جانے کا امکان

روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں پر کاربن لیوی لگانے کی تجویز ہے جس کے نتیجے میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کاخدشہ ہے

وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ٹیکس ریلیف دیے جانے کا امکان ہے جبکہ روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں پر کاربن لیوی لگانے کی تجویز ہے جس کے نتیجے میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے تاہم ہائبرڈ گاڑیوں پر معمول کے ٹیکس برقرار رہیں گے۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں مقامی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے موٹرز، بیٹریز اور دیگر پرزوں پر کسٹم ڈیوٹی ایک فیصد کرنے کی تجویز ہے اور سیلز ٹیکس بھی ایک فیصد رکھنے کی سفارش ہے۔

بجٹ میں فیڈرل ایکسائز،کیپٹل ویلیو اور ودہولڈنگ ٹیکس کی مکمل چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ عمل درآمد عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی منظوری سے مشروط ہے جبکہ روایتی ایندھن پر چلنے والی گاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، پیٹرول اور ڈیزل کے بعد اس پر چلنے والی گاڑیوں پر بھی کاربن لیوی لگانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر 10 سے 19.5 فیصد تک لیوی تجویز ہے، درآمدی پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر مرحلہ وار ٹیرف متعارف کرانے کا بھی منصوبہ تیار ہے۔

مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں پر لیوی سے 5 سال میں 142 ارب روپے سے زائد آمدن کا تخمینہ ہے، حکومت کا الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں ہائبرڈ گاڑیوں کو ترجیح نہ دینے کا پلان ہے البتہ آٹو پالیسی میں ہائبرڈ گاڑیوں پر معمول کے ٹیکس برقرار رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816915/budget-friendly-vehicles-tax-relief-2816915

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.