Native World News

ایرانی حملے میں فوجی ایئر بیس کو شدید نقصان پہنچا، اسرائیل نے پہلی باراعتراف کرلیا

ایرانی حملے میں فوجی ایئر بیس کو شدید نقصان پہنچا، اسرائیل نے پہلی باراعتراف کرلیا

رامات ڈیوڈ اسرائیلی فضائیہ کا اہم ترین ایئر بیس ہے جو شمالی محاذ پر فوجی کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے

اسرائیلی فوج نے حالیہ جنگ کے دوران پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ رواں ہفتے ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیل کے رمات ڈیوڈ ایئربیس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ گزشتہ روز سامنے آنے والی سیٹلائٹ تصاویر میں فضائی اڈے کے ایک گودام یا ہینگر کے قریب نقصان کے آثار دیکھے گئے تھے۔

ان کے بقول ابتدائی تحقیقات سے اشارہ ملتا ہے کہ نقصان ایرانی میزائل کے براہِ راست حملے سے نہیں بلکہ اسرائیلی دفاعی نظام کی جانب سے میزائل کو تباہ کرنے کے بعد گرنے والے ملبے یا ٹکڑوں کے باعث ہوا۔

فوجی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایران کے اس میزائل حملے میں کوئی فوجی سازوسامان تباہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور ایئربیس کی معمول کی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

رامات ڈیوڈ اسرائیلی فضائیہ کے اہم ترین اڈوں میں شمار ہوتا ہے اور شمالی محاذ پر فوجی کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اسی وجہ سے اس اڈے کو پہنچنے والے نقصان کی خبر کو اسرائیل اور خطے میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حتمی رپورٹ آنے کے بعد نقصان کی نوعیت اور سبب کے بارے میں مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی ایک بڑی لہر داغی۔ یہ حملہ خطے میں جاری فوجی تناؤ اور حالیہ امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کے ردعمل کے طور پر کیا گیا تھا۔

ان حملوں کے بعد ہی صدر ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل سے ایک دوسرے پر فوری طور پر مزید حملے نہ کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فریقین نے جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور جنگ تھم گئی تھی۔

Source: https://www.express.pk/story/2816939/iran-missile-attack-demage-israeli-air-base-ramat-david-air-base-2816939/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.