Native World News

عید پر ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، کراچی میں رات کا درجہ حرارت بھی بڑھنے کا امکان

عید پر ملک بھر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی، کراچی میں رات کا درجہ حرارت بھی بڑھنے کا امکان

25 مئی کو ہائی پریشر بننے کا امکان ہے جو 26 مئی تک مزید طاقتور ہو سکتا ہے، محکمہ موسمیات

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی کر دی گئی، جس کے سبب درجہ حرارت میں 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 مئی کو ہائی پریشر بننے کا امکان ہے جو 26 مئی تک مزید طاقتور ہو سکتا ہے، سسٹم سے 25 سے 31 مئی تک درمیانی سے شدید ہیٹ ویو ہو سکتی ہے۔

پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، قصور، فیصل آباد، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کے ساتھ 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی لہر، سورج آگ برسانے لگا

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں؛ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں اضافے کے ساتھ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔

سکھر، شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہنجو دڑو، داود، شہید بینظیر آباد، تھر پارکر، بدین، سجاول، ٹھٹہ، حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، عمر کوٹ، گھوٹکی، خیرپور، نوشہرو فیروز، میر پور خاص، جامشورو، پنجگور، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، لکی مروت، وزیرستان، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سرگودھا، جوہر آباد، خوشاب، میانوالی، نور پور تقل، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچ سکتا ہے۔

کراچی میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ گرمی کی لہر کے دوران رات کے درجہ حرارت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814095/heatwave-predicted-across-the-country-during-eid-night-temperatures-in-karachi-also-likely-to-rise-2814095/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.