Native World News

لاہور میں 5 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

لاہور میں 5 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

سندر میں پانچ سالہ بچہ حسن کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا

لاہور کے علاقے سندر میں کھلا مین ہول ایک اور زندگی نگل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں پانچ سالہ بچہ حسن کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے بعد بچے کی لاش کو ضابطے کی کاررائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ سندر پولیس نے واقعہ کے حوالے سے قانونی کارروائی شروع کردی۔

دوسری جانب پانچ سالہ بچے حسن کے مین ہول میں گرنے سے ہلاکت کا معاملے پر پولیس نے بچے کے والد عامر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے میں بچے کی موت کے ذمہ دار متعلقہ انتظامیہ، کنسٹرکشن کمپنی اور نجی سوسائٹی کو قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا کہ 8 ماہ سے گلی کے 10 سے زائد مین ہولز پر ڈھکن موجود نہیں ہیں۔

والد عامر کے مطابق نجی سوسائٹی میں سیوریج سسٹم موجود نہیں جبکہ سوسائٹی کا پانی ٹربائن کے زریعے ہمارے سوریج میں جاتا ہے۔ نجی سوسائٹی نے رات بارہ بجے سے صبح سات تک سیوریج لائن میں پانی چھوڑنے کی بجائے شام کو ہی چھوڑ دیا۔

والد کے مطابق سیوریج میں پانی کا بہائو اتنا تیز تھا تین منٹ میں بچہ پہلے مین ہول سے بارہویں مین ہول سے مردہ ملا۔ دوسری جانب بچے کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے گلی میں مین ہول پر ڈھکن لگا دیے۔

دوسری جانب چھانگا مانگا کے قریب تالاب میں ڈوب کر چار بچے جاں بحق ہوگئے، جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف کا سوگواران سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817823/5-year-old-girl-dies-after-falling-into-open-manhole-in-lahore-2817823

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.