Native World News

حسن علی نے جارحانہ بیٹنگ کرکے یارکشائر کو فتح سے ہمکنار کروا دیا

حسن علی نے جارحانہ بیٹنگ کرکے یارکشائر کو فتح سے ہمکنار کروا دیا

معین علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز اسکور کیے لیکن وہ ٹیم کو مکمل برتری نہ دلا سکے

حسن علی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت یارکشائر نے ڈربی شائر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ اوپنر مارٹن اینڈرسن نے ناقابل شکست 81 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں یارکشائر کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور صرف 65 رنز پر 4 کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔

جارح مزاج بیٹر ایڈم لیتھ نے 31 رنز کی تیز اننگز کھیلی جبکہ جونی بیئراسٹو، جیمز وارتن اور ولیم لکسن جلد آؤٹ ہوگئے۔

معین علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز اسکور کیے لیکن وہ ٹیم کو مکمل برتری نہ دلا سکے۔

آخری اوورز میں حسن علی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا اور صرف 12 گیندوں پر 31 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ اینڈریو ٹائی نے بھی 32 رنز بنا کر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

THAT! WINNING! MOMENT!pic.twitter.com/Cmac9wVmPU

ڈربی شائر کی جانب سے جیک مورلے نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نک پوٹس نے 2 وکٹیں لیں۔

Hasan Ali wins it for Yorkshire on debut hitting 31*(12) versus Derbyshirepic.twitter.com/XVdJy5TOxA

Source: https://www.express.pk/story/2814750/hasan-ali-led-yorkshire-to-victory-with-aggressive-batting-2814750

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.