Native World News

امن معاہدے کی کامیابی کیلئے اسرائیل کی فوجی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہوگا، ٹرمپ کے سابق مشیر کی وارننگ

امن معاہدے کی کامیابی کیلئے اسرائیل کی فوجی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہوگا، ٹرمپ کے سابق مشیر کی وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی کوشش ایک مثبت پیش رفت ہے، جوکینٹ

واشنگٹن: امریکا کے سابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن کا باعث بنے گا۔

جو کینٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی کوشش ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’یہ بہت اچھی بات ہے کہ ٹرمپ جنگ ختم کر رہے ہیں، میں دعا کرتا ہوں کہ یہ امن برقرار رہے۔‘

سابق امریکی عہدیدار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر اس امن معاہدے کو طویل عرصے تک برقرار رکھنا ہے تو خطے میں استحکام کو ترجیح دینا ہوگی اور اسرائیل کی فوجی سرگرمیوں کو محدود کرنا اہم ہوگا۔

جو کینٹ مارچ 2026 میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگی پالیسیوں پر اختلافات کے باعث استعفیٰ دیا تھا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق جو کینٹ کا بیان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ امریکا کے بعض سابق حکام مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کو ترجیح دینے کے حامی ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ مفاہمتی معاہدہ صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتا ہے جب خطے کے تمام فریق تحمل اور محتاط طرز عمل کا مظاہرہ کریں۔

It is a very good thing that President Trump was able to sign the MOU with Iran. end this war.I pray the peace holds—restraining Israel & focusing on stability in the region will be critical to ensure it lasts.God Bless America 🇺🇸

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ معاہدے کو خطے میں کئی ماہ سے جاری کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818074/former-trump-aide-says-restraining-israel-is-key-to-lasting-peace-2818074

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.