ایک گاڑی بھی بے قابو ہو فٹ پاتھ پر الٹ گئی
شہر قائد میں ہلکی بوندا باندی کے بعد شاہراہ فیصل پر سڑک پھسلن زدہ ہونے سے متعدد موٹر سائیکلیں اور ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارش سے بھیگی سڑک پر موٹر سائیکلیں یکے بعد دیگرے سلپ ہو رہی ہیں جبکہ بعض سوار سڑک پر گر کر معمولی زخمی بھی ہوئے۔ حادثات کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔
ویڈیو میں ایک گاڑی کو بھی قابو سے باہر ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
فوٹیج میں شہریوں کو سڑک پر موجود موٹر سائیکل سواروں کو محتاط رہنے اور رفتار کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
بعض افراد نے دیگر موٹر سائیکل سواروں کو خطرناک حصے سے گزرنے سے روکنے کی کوشش کی تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.