Native World News

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا

تعطیلات کا اعلان محرم الحرام کے مذہبی احترام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حکومت بلوچستان نے عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر اور صوبائی ادارے بند رہیں گے۔ تعطیلات کا اعلان محرم الحرام کے مذہبی احترام اور عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے عاشورہ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

کیبنٹ ڈویژن نے تعطیلات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق 25 اور 26 جون کو عام تعطیل ہوگی۔

قبل ازیں، وفاقی دارالحکومت میں عاشورہ کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے تاہم موبائل سنگلز بحال رہیں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818841/balochistan-government-declares-public-holiday-across-the-province-2818841/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.