انتہا پسندمودی حکومت بنگلادیشیوں پر ظلم ڈھا کر اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے
بھارت کی مودی سرکار بنگلادیش سرحد پر ظلم و جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں مغربی بنگال کے مہاجرین پر قیامت ٹوٹ رہی ہے۔
انتہا پسندمودی حکومت بنگلادیشیوں پر ظلم ڈھا کر اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ مودی سرکار عوام کی مشکلات نظر انداز کر کے صرف سرحد پر دہشت پھیلا رہی ہے۔
عالمی جریدے الجزیرہ کے مطابق بنگلا دیشی خواتین اور بچوں کو بھارتی فورسز نے بغیر کھانا پانی کے سرحد پر چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی سرحدی فورسز نے بنگلا دیشی مہاجرین کو 11 دن قید رکھ کر رات کو سرحد پر پھینک دیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے سرکاری کاغذات والے بنگلا دیشیوں کو بھی بے رحمی سے سرحد پار بھیج دیا ہے۔ مودی حکومت نے بنگلا دیشی سرحد پر نئی خاردار تار لگا کر معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔
عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی ظالمانہ کارروائیوں سے خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔ مودی حکومت بھارت کو عالمی سطح پر بدنام کر کے صرف نفرت کی آگ بھڑکا رہی ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.