Native World News

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان

امریکا نے حزب اللہ نیٹ ورک کے افراد اور ادارے بلیک لسٹ کر دیے، اثاثے بھی منجمد کرنے کا اعلان

لبنانی سیاسی جماعت مارادا موومنٹ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے

امریکا نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے منسلک افراد اور اداروں کے خلاف ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں ان افراد اور کمپنیوں پر لگائی گئی ہیں جو حزب اللہ کے لیے مالی معاونت اور فنڈز کی ترسیل میں مبینہ طور پر کردار ادا کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔

ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل کا انتباہ جاری کر دیا

پابندیوں کی زد میں آنے والوں میں حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب سربراہ محمود قماطی بھی شامل ہیں جن پر ایران سے مالی رقوم کی منتقلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

اسی طرح لبنانی سیاسی جماعت مارادا موومنٹ کے سربراہ سلیمان فرنجیہ کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن پر حزب اللہ کے سیاسی اتحاد کی حمایت کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ ان اقدامات کے تحت نامزد تمام افراد اور اداروں کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کر دیے جائیں گے جبکہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی اور غیرملکی اداروں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2818196/the-us-blacklisted-individuals-and-entities-of-the-hezbollah-network-and-announced-the-freezing-of-assets-2818196

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.