مومنہ اقبال کے نئے ہونے والے شوہر نے ان کے موبائل میں میری کوئی ویڈیو دیکھی اور وہ طیش میں آگئے، ثاقب چدھڑ
مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے خود پر لگائے ہراسانی سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ثاقب چڈھر نے کہا کہ میں مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کو مسترد کرتا ہوں، میں نے انہیں کوئی میسج اور کال نہیں کی، میرا 8 مہینے سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا 8 مہینے سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے، میرا کوئی واسطہ نہیں ہے، میں کیوں ان کی شادی رکواؤں گا؟ مجھے تو پتا بھی نہیں تھا کہ ان کی شادی ہو رہی ہے، یہ چیزیں جب سامنے آئیں تو مجھے پتا چلا کہ ان کی شادی ہو رہی ہے، وہ سراسر مجھ پر الزام لگا رہی ہیں، میں ان الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ مومنہ اقبال کے نئے ہونے والے شوہر نے ان کے موبائل میں میری کوئی ویڈیو دیکھی اور وہ طیش میں آگئے اور انہوں نے مجھے کال کرکے دھمکیاں دیں، میں اپنے تھانے میں رابطہ کیا، اس نمبر کو چیک کریں، جب چیک کیا گیا تو وہ نمبر میڈم کے ہونے والے شوہر کا تھا، اس کے بعد مومنہ اقبال کی والدہ نے مجھے کال کی اور معافی مانگی اور کہا کہ بیٹا مجھے اس کی طرف سے معافی دیں جس میں چپ رہا۔
ثاقب چدھڑ نے کہا کہ اس کے بعد مجھے مومنہ کا فون آیا کہ اس نے طیش میں آکر کال کردی، آپ معاف کردیں، اگر وہ سچے ہیں تو چیزوں کا سامنا کیوں نہیں کر رہے، کیوں تھانے میں پیش نہیں ہو رہے، کراچی کیوں چلے گئے؟ میں نے 8 مہینے سے مومنہ کو کوئی کال اور میسج نہیں کیا، وہ وومن کارڈ کھیل رہی ہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.