ایسے بیانات زمینی حقائق کے منافی ہیں اور خطے میں دہشت گردی کے اصل چیلنجز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں، وزارت اطلاعات
وزارت اطلاعات نے افغان طالبان کی جانب سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ”آئی ایس کے پی“ کے ٹھکانوں کو ڈرون حملوں میں نشانہ بنانے کے دعووٴں کو مسترد کردیا۔
اپنے فیکٹ چیک اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ ’افغان طالبان کی حکومت، اپنے مختلف پروپیگنڈے کرنے والے افراد اور سرکاری بیانات کے ذریعے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کے کچھ مبینہ کیمپوں کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کر رہی ہے، یہ دعوے ہمیشہ کی طرح جھوٹے ہیں۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت مختلف سرکاری بیانات اور پروپیگنڈا ذرائع کے ذریعے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ اس نے سرحدی علاقوں میں بعض مبینہ دہشت گرد ٹھکانوں کو سادہ نوعیت کے ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا، تاہم یہ دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں اور ان کی کوئی قابلِ اعتبار شہادت موجود نہیں۔
فیکٹ چیک ونگ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ڈرون حملوں سے متعلق دعوے بے بنیاد ہیں اور ان کا مقصد خطے اور پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی سے توجہ ہٹانا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ داعش سمیت دو درجن سے زائد دہشت گرد تنظیموں کے ٹھکانے درحقیقت افغان طالبان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں موجود ہیں، جہاں سے ان کی سرگرمیاں اور مبینہ سرپرستی جاری ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ ’افغان طالبان نے کے پی اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں داعش خراسان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، یہ دعوے حسبِ معمول بے بنیاد اور غلط ہیں‘۔
وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں افغان طالبان کے دعوؤں کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات زمینی حقائق کے منافی ہیں اور خطے میں دہشت گردی کے اصل چیلنجز سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہحقیقت یہ ہے کہ داعش سمیت دو درجن سے زائد دہشت گرد تنظیموں کے کیمپ افغان طالبان حکومت کے زیرِ کنٹرول علاقوں کے اندر موجود ہیں، جہاں انہیں چلایا اور سرپرستی فراہم کی جاتی ہے۔
پڑوسی ممالک اور پورے خطے میں دہشت گردی کی سرپرستی پر پردہ ڈالنے کے لیے طالبان حکومت اس نوعیت کے جھوٹے اور مذموم بیانات جاری کرنے کی عادی ہے، طالبان حکومت کا ایک ڈرون خیبر کے علاقے شنکو کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، پاکستان فضائیہ کے مستعد فضائی دفاعی نظام نے فوری طور پر اس کی نشاندہی کی اور ناکارہ بنا دیا، سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔
*𝐅𝐚𝐜𝐭 𝐂𝐡𝐞𝐜𝐤 | 𝐌𝐢𝐧𝐢𝐬𝐭𝐫𝐲 𝐨𝐟 𝐈𝐧𝐟𝐨𝐫𝐦𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐁𝐫𝐨𝐚𝐝𝐜𝐚𝐬𝐭𝐢𝐧𝐠*◼️The Afghan Taliban regime through their various propaganda mouthpieces. official statements are claiming to have targeted some alleged ISKP camps in border areas of Khyber…pic.twitter.com/xyzutM6O3A
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.