Native World News

راولپنڈی؛ میڑو بس سروس انتظامیہ آسان سفری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام، شہریوں کی لمبی قطاریں

راولپنڈی؛ میڑو بس سروس انتظامیہ آسان سفری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام، شہریوں کی لمبی قطاریں

مینول ٹکٹنگ سسٹم کے باعث بھی میڑو اسٹیشنز پر سفر کرنے والوں کی طویل قطاریں لگ گئیں

جڑواں شہروں کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس انتظامیہ بھی شہریوں کو آسان سفری سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

مفت سفر ہونے کے باوجود جڑواں شہروں کے مابین سفر کرنے والے شہری سفر کے لیے طویل قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں۔

مینول ٹکٹنگ سسٹم کے باعث بھی میڑو اسٹیشنز پر سفر کرنے والوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ آفس ٹائمنگ خصوصاً پیک آورز کے دوران منزل پر پہنچنے والے شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

میڑو بس انتظامیہ راولپنڈی کے حکام پراسرار طور پر خاموش ہیں، موقف کے لیے رابطے کی متعدد کوششیں کی گئیں اور پیغامات بھی چھوڑے گئے لیکن جواب نہ دیا گیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813210/rawalpindi-metro-bus-service-administration-fails-to-provide-smooth-travel-facilities-long-queues-of-commuters-reported-2813210

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.