Native World News

گلگت بلتستان کے نتائج نہ روکے جاتے تو پیپلزپارٹی کی 14 سے زائد نشستیں ہوتیں، گورنر پنجاب

گلگت بلتستان کے نتائج نہ روکے جاتے تو پیپلزپارٹی کی 14 سے زائد نشستیں ہوتیں، گورنر پنجاب

آزاد کشمیر کی صورت حال پر حکومت کو نظرثانی کرنا چاہیے کیونکہ مسائل کا حل بات چیت سے ہی نکلے گا، سردار سلیم حیدر

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اگر گلگت بلتستان میں نتائج نہ روکے جاتے تو پیپلزپارٹی کی نشستیں 14 سے بھی زیادہ ہوتیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مسجد حسینیہ و دربار حسین امام بارگاہ کا دورہ کیا اور ازسر نو تعمیر مسجد کا افتتاح کیا۔

گورنر پنجاب نے علم کشائی بھی کی جبکہ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران ڈاکٹر اصغر مسعودی بھی شامل تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی بھرپور طریقے سے جیتی، اگر نتائج نہ روکے جاتے تو پیپلز پارٹی کی 14 سے زیادہ نشستیں ہوتیں، ہم سمجھتے ہیں کہ ابھی بھی تاخیر سے آنے والے نتائج پر لوگوں کے سوالات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کے عوام نے پیپلز پارٹی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیر کے حالات پر دل کڑھتا ہے، حکومت کو کشمیر پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ  مذاکرات سے معاملے کا بہتر حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر ایک ہی کاز سے منسلک ہیں

Source: https://www.express.pk/story/2817651/if-the-gb-results-had-not-been-withheld-ppp-won-more-than-14-seats-governor-punjab-2817651/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.