Native World News

جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے قبل پرندہ ٹکرا گیا

جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے قبل پرندہ ٹکرا گیا

لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں تاخیر پر مسافروں کا ایئرپورٹ پر شدید احتجاج

لاہور: جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے ساتھ لینڈنگ سے قبل پرندہ ٹکرا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پرندہ طیارے کے انجن نمبر ایک سے ٹکرایا جس کے بعد طیارے کی تکنیکی جانچ کے لیے اسے فوری طور پر گراؤنڈ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ پرواز نے بعد ازاں لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم صورتحال کے باعث پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔

پرواز نمبر 401 کو صبح 10 بجے کراچی کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن تاحال روانگی ممکن نہیں ہو سکی، جس پر لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔

مسافروں اور ایئرلائن عملے کے درمیان تکرار بھی ہوئی جبکہ مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں پرواز کی روانگی سے متعلق درست معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813339/lahore-flight-bird-hit-delay-protest-2813339/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.