Native World News

ریلوے پولیس کا ملازم بن کر مسافروں سے پیسے بٹورنے والا شاطر نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار

ریلوے پولیس کا ملازم بن کر مسافروں سے پیسے بٹورنے والا شاطر نوسرباز رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزم عادل عباس ماڑی انڈس سے لاہور آنے والی میانوالی ایکسپریس میں پولیس ملازم بن کر مسافروں کو لوٹتا تھا

مسافروں کو ریلوے پولیس ملازم بن کر لوٹنے والے شاطر نوسر باز کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے ریلوے پولیس اہلکار بن کر شاطر نوسرباز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم مسافروں سے کرایہ کی مد میں رقم وصول کررہا تھا۔

ترجمان کے مطابق ریلوے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے میانوالی ایکسپریس ٹرین سے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم عادل عباس ماڑی انڈس سے لاہور آنے والی میانوالی ایکسپریس میں پولیس ملازم بن کر مسافروں کو لوٹتا تھا۔

ریلوے پولیس نے تھانہ ریلوے لاہور میں مقدمہ درج کرلیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2815258/railway-police-fake-coop-arrested-red-handed-2815258/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.