مریم نواز آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے اہم ملاقات کریں گی اور آذربائیجان میں خصوصی اسٹیٹ گیسٹ ہوں گی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ورلڈ اربن فورم میں شرکت کے لیے تین روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچیں تو باکو ائیر پورٹ پرڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیرخضر فرہادوف اوران کی اہلیہ، آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین اور ان کی اہلیہ بھی استقبال کے لیے ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز3 روزہ دورہ کے دوران حکومت آذربائیجان کی خصوصی سرکاری مہمان ہوں گی اور اتوار کو آذربائیجان کے صدرالہام علیوف سے ملاقات کریں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز باکو ورلڈ اربن فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی اور باکو اولمپک اسٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب کریں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز ورلڈ اربن فورم پر اپنی چھت اپنا گھر پیش کریں گی، افورڈ ایبل ہاؤسنگ سیکٹرمیں پنجاب کا منفرد ماڈل اپنی چھت، اپنا گھر ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائے گا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں۔ باکو ائیر پورٹ پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا پرتباک استقبال ہوا۔ وزیرِ اعلی پنجاب 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کریں گی۔ ورلڈ اربن فورم پر ''اپنی چھت اپنا گھر'' پروگرام بھی پیش…pic.twitter.com/Ysd4aJtLI7
دورہ آذربائیجان میں وزیر اعلی کے ہمراہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، وزیر کھیل فیصل ایوب، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، معاون خصوصی علی ڈار، چیف سیکریٹری پنجاب اور دیگر متعلقہ افسران بھی ہمراہ ہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.