Native World News

عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا

عالیہ بھٹ کو کانز فلم فیسٹیول میں شرمندگی کا سامنا

ویڈیو میں عالیہ مسکراتے ہوئے، ہاتھ ہلاتے اور کیمروں کے لیے پوز دیتے ہوئے دکھائی دیں

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے کانز فلم فیسٹیول 2026 کے افتتاحی روز شاندار انداز میں شرکت کی لیکن ان کی ریڈ کارپٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی خبروں کی زینت بن گئی۔

عالیہ بھٹ تمارا رالف کے ڈیزائن کردہ ہلکے گلابی رنگ کے گاؤن میں جلوہ گر ہوئیں۔

ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا کہ ریڈ کارپٹ پر موجود فوٹوگرافرز دیگر سیلیبرٹیز پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے تھے اور عالیہ کی زیادہ تصاویر نہیں لیں۔

Alia Bhatt was waving. blowing kisses on the Cannes red carpet, but not a single photographer seemed interested in clicking her photos.😭pic.twitter.com/BNqeZKzQ7G

ویڈیو میں عالیہ مسکراتے ہوئے، ہاتھ ہلاتے اور کیمروں کے لیے پوز دیتے ہوئے دکھائی دیں تاہم بیشتر فوٹوگرافرز انہیں نظر انداز کرتے نظر آرہے ہیں۔

Alia trying hard to serve but no one recognising her is another level of embarrassmentpic.twitter.com/CzvYCJpD4o

اس ویڈیو پر صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا۔ کسی نے لکھا، ’میرا دل ٹوٹ گیا یہاں‘ جبکہ ایک صارف نے کہا، ’کوئی تصویر ہی نہیں لے رہا‘۔

This is the respect of Bollywood actresses abroad. 😭pic.twitter.com/7xtmbvGLWl

تاہم کچھ صارفین نے اداکارہ کی خود اعتمادی کو سراہا اور لکھا، ’ان کی خود اعتمادی بہت پسند آئی‘۔

Source: https://www.express.pk/story/2812851/alia-bhatt-faces-awkward-moment-on-cannes-2026-red-carpet-2812851/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.