واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اس پل پر ڈاکوؤں کی جانب سے ناکہ لگا کر ڈکیتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی
کراچی میں شاہ فیصل کالونی کو کورنگی سے ملانے والے پل پر ایک بار پھر ڈکیتی کی واردات پیش آنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
وائرل ویڈیو میں شہریوں کو دیگر لوگوں کو پل پر جانے سے روکتے اور محتاط رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں بعض افراد مسافروں کو متبادل راستہ اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیتے نظر آئے۔
پولیس کے مطابق واردات شاہ فیصل سے کورنگی پل اترتے ہی شرافی گوٹھ کی حدود میں پیش آئی جہاں مسلح ملزمان نے دو شہریوں کو لوٹ لیا۔ متاثرہ افراد میں سبزی منڈی جانے والا ایک شہری بھی شامل تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزمان شرافی گوٹھ ندی کی سمت فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کی جانب فائرنگ بھی کی گئی تاہم ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مددگار 15 پر ایک شہری نے واردات کی اطلاع دی تھی، تاہم تاحال کوئی متاثرہ شخص تھانے میں رپورٹ درج کرانے نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کورنگی سے شاہ فیصل جانے والے پل پر ڈاکوؤں کی جانب سے ناکہ لگا کر ڈکیتی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس کے بعد شہریوں نے اس روٹ پر سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.