Native World News

’گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے‘ سوتیلے بھائی کے گھر واردات کروانے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

’گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے‘ سوتیلے بھائی کے گھر واردات کروانے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے،

بادامی باغ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے سوتیلے بھائی کے گھر واردات کرانے والے ملزم کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت پارسل کے بہانے گھر میں داخل ہو کر خاتون سے بالیاں اور ایک لاکھ روپے سے زائد نقد رقم چھین لی اور فرار ہو گئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ واردات کی اطلاع ملنے پر بادامی باغ پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں اور مختلف شواہد کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور صرف 48 گھنٹوں کے اندر مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جس سے تفتیش میں اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل، ہیلمٹ، لوٹی گئی نقد رقم اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو مزید تفتیش اور دیگر ممکنہ انکشافات کے لیے انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817883/the-accused-who-committed-the-crime-at-his-stepbrothers-house-was-arrested-along-with-his-accomplices-2817883/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.