Native World News

پاک فوج کا مقامی طور پر تیار کردہ ”فتح-4“ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

پاک فوج کا مقامی طور پر تیار کردہ ”فتح-4“ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ

جدید ایویانکس، جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس میزائل سسٹم طویل فاصلےکےاہداف کوانتہائی درستگی سےنشانہ بناتا ہے

پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ نے مقامی طور پر تیار کردہ ”فتح-4“ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جدید ایویانکس اور جدید ترین نیویگیشنل نظام سے لیس یہ میزائل سسٹم طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس تربیتی تجربے کا مقصد فوجی دستوں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ اور بہتر درستگی و بقا کی صلاحیت کے لیے شامل مختلف ذیلی نظاموں کے تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرنا تھا۔

ترجمان کے مطابق اس تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح -4 کروز میزائل کا کامیاب تربیتی فائر کا مظاہرہ۔تربیتی فائر کا مظاہرہ آرمی راکٹ کمانڈ فورس نے کیاصدر مملکت ، وزیراعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس کی پوری ٹیم کو کامیاب تربیتی فائر مظاہرے پر مبارکبادpic.twitter.com/BoQTwoAoTK

آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، سی ڈی ایف، سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے ”فتح-4“ کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ”فتح“ سیریز کے میزائل پروگرام میں حصہ لینے والے تمام افراد کی فنی مہارت، محنت اور عزم کو بھی سراہا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813018/pakistan-army-successfully-conducts-training-test-of-locally-developed-fatah-4-ground-launched-cruise-missile-2813018/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.