Native World News

ترک صدر نے استنبول کی یونیورسٹی کو فوری بند کردیا، وجہ کیا بنی؟

ترک صدر نے استنبول کی یونیورسٹی کو فوری بند کردیا، وجہ کیا بنی؟

یونیورسٹی میں ترکیہ اور بیرون ملک سے 20,000 سے زائد طلبا ہیں

ترک حکومت نے استنبول بلجی یونیورسٹی کے آپریشنل لائسنس کو منسوخ کر دیا ہے جس کے بعد یونیورسٹی کو فوری طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ترکیہ کے ایک سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق حکومت کی طرف سے گزشتہ سال یونیورسٹی کے ایڈمن کی مجرمانہ کارروائیوں کی تحقیقات کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

صدر طیب اردگان نے استنبول بلجی کے لائسنس کو منسوخ کرنے کے حکم نامے پر دستخط کیے۔ یونیورسٹی میں ترکیہ اور بیرون ملک سے 20,000 سے زائد طلبا ہیں۔

حکم نامے میں ایک قانون کا حوالہ دیا گیا ہے جو کسی نجی ادارے کو اُس وقت بند کردینے کی اجازت دیتا ہے اگر وہاں تعلیم اور تربیت کا معیار ناکافی ہے۔

ترکیہ کی کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے سوشل سائنسز یونیورسٹی کے طلباء، جو جون میں سال کے آخر کے امتحانات میں بیٹھنے والے تھے، کے تصفیے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814267/turkiyes-erdogan-shuts-istanbul-bilgi-university-2814267/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.