Native World News

اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو

آزاد جموں و کشمیر میں جاری بے چینی نہ صرف کشمیری کاز بلکہ پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آ جانا ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ایسے وقت میں جب عالمی توجہ مضبوطی سے پاکستان پر مرکوز ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری بے چینی نہ صرف کشمیری کاز بلکہ پاکستان کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ صورتحال دشمن عناصر اور بھارت-اسرائیل گٹھ جوڑ کو اپنے مقاصد کے لیے اس سے فائدہ اٹھانے کا ایک غیر ضروری موقع بھی فراہم کر رہی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817470/bilawal-bhutto-the-approaching-signing-of-the-islamabad-agreement-is-a-historic-moment-2817470/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.